Swat Valley Toursit…
01/06/2021
11 Lakes of Naran Kaghan…
16/12/2014
Corona SOPS for Tourism…
16/12/2014
Easy Rout to Swat The…
16/12/2014
Naran Kaghan tourist…
17/05/2024
اپنی خوبصورت سرسبز سرزمین، بلند پہاڑوں ، نیلے پانی والے دریاؤں اور دیدہ زیب موسم کی وجہ سے دنیا کے مشہور سیاحتی مقام سوئٹزلینڈ جانے کی خواہش ہر نیچر لور سیاح کی ہوتی ہے ۔ جو دنیا گھومنا چاہتا مگر وہاں جانے کے لیے پیچیدہ ویزا پروسس، بھاری رقم کا ہونا لازمی ہے۔ آپ پریشان نہ ہوں ۔اگر آپ کے پاس پیچیدہ ویزا پروسس اور بھاری رقم نہیں بھی ہے تب بھی آپ سوئیٹزلینڈ گھوم سکتے ہیں۔
پاکستان کی سرزمین پرو موجود وادی سوات ہوبہو سوئیٹز لینڈ جیسی خوبصورتی رکھتی ہے ۔ یہاں بھی سرسبز زمین ،بلند بالا پہاڑ، جنگلات ،نیلے پانی و الے دریا، انتہائی دیدہ زیب موسم اور اب جدید سہولیات، نفیس اور کشادہ سڑکیں موجود ہیں ۔ جہاں آپ بغیر ویزہ اور بغیر بھاری رقم خرچ کیے اپنے پیارے پاکستان کے سوئٹزر لینڈ میں گھوم سکتے ہیں۔ ویڈیو شروع کرنے سے پہلے گزارش ہے کہ آپ جب بھی یہاں جائیں تو اپنے پیارے ملک کی پیاری جگہوں کو صاف ستھرا رکھیں۔
یہ ویڈیو سپونسر کی گئی ہے ہنٹنگ مارٹ ۔ پی کے کی جانب سے جہاں آپ کو ہنٹنگ، ٹریولنگ ، ہائیکنگ، اور ٹورزم سے منسلک سامان جن میں ائیر گنز،مختلف اقسام کے چاقو، ڈی کائےز ملٹی ٹولز، پورٹ ایبل چئیرز، بیڈ، کیمپ، بیگ پیکس، ٹارچ،ہایکنگ شوز، واٹر بوٹلز، بائینوکلرز اور دیگر اعلیٰ معیار کا سامان دستیاب۔ جلدی ہنٹنگ مارٹ ۔ پی کی پر جائیں اور اپنی مرضی کی معیاری پراڈکٹ آرڈر کریں ۔ سائیٹ کا لنک ڈسکرپشن میں موجود ہے
پاکستان میں موجود وادیوں میں سے وادی سوات بھی خوبصورت اور پرکشش مقام ہے ۔ یہاں پہنچنے کے لیے سب سے آسان راستہ موٹر وے ہے۔سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سوات موٹر وے بھی اب بن چکی ہے جس کی وجہ سے یہاں تک رسائی انتہائی آسان ہو گئی ہے اور یہاں سیاحوں کا رش کافی بڑھ گیا ہے ۔لاہور پشاور موٹروے پرسفر کریں تو اسلام آباد ٹؤل پلازہ کراس کرنے کے بعد پہلے ہزارہ موٹروے اور پھر سوات موٹروے کاانٹر چینج آتا ہے۔ یہ انٹرچیینج کرنل شیر خان کے نام سے مشہور ہے ۔ اس انٹرچینج سے چکدرہ تک کل فاصلہ 85 کلومیٹر ہے ۔ یہ فاصلہ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں طے ہو جاتا ہے۔ چکدرہ سے ابھی چند کلومیٹر پہلے پہاڑوں میں ایک ٹنل تعمیر ہو رہی ہے اور باقی سڑک تعمیر ہو چکی ہے ۔اور ایک ٹنل کا افتتاح ہو چکا ہے جو قابل استعمال ہے ۔ سرنگ میں داخل ہوتے ہی اندھیرا ہو جاتا ہے اور مسافر یک دم ٹنوں وزنی پہاڑکےعین درمیان میں سفر کرتے ہیں جو نئے سیاحوں کے لیے یادگار لمحہ ہوتاہے ۔
سرنگ کراس کرتے ہی چکدرہ کے مقام پر موٹر وے ختم ہو جاتی ہے۔ یہاں سے ایک راستہ دیر ، اپر دیر، وادی کمراٹ ، وادی چترال، وادی کیلاش کے لیے ۔ ایک پرانا راستہ پشاور اور ایک راستہ وادی سوات کو نکلتاہے ۔ چکدرہ سے تقریباً 20کلومیٹر کےبعد وادی سوات شروع ہوجاتی ہے۔ بریکوٹ سوات کا پہلا شہر ہے جس کے بعد مینگورہ سوات کا دوسرا اور سب سے بڑا شہر ہے ۔ یہاں آپ کو ہر قسم کی سہولت مل جاتی ۔ جہاں بڑے بڑے ہوٹلز ، اعلی معیار کے کھانے ، رہائش، جیپس، گاڑیاں ، گائیڈ، باآسانی مل جاتے ہیں۔
وادی سوات ہندو کش کے پہاڑی سسلسے میں واقع ہے ۔ اس کا بلند ترین چوٹی فلک سر ہے۔ جیسے ہی آپ وادی سوات میں داخل ہوتے ہیں دریائے سوات سڑک کے ساتھ ستاھ بہتا ہے ۔ ۔ درایاءے سوات کا تندو تیز پانی سارے راستے آپ کا ہم سفر ہوتاہے۔
ویسے تو ساری وادی ہی قابل دید ہے مگر مالم جابہ،مدین، بحرین، کالام، اوشو جنگل، ماہوڈنڈ لیک، بڈگوئی پاس، سیدو شریف، اور وائیٹ پیلس زیادہ مشہور مقامات ہیں۔
کچھ سال قبل اس خوبصورت وادی سوات کو نظر لگ گئی تھی پاکستان میں آنے والی دہشت گردی کی لہر میں یہاں بھی دہشت گردوں کاقبضہ ہوگیا تھا۔ مگر پاکستان فوج کے بہادر سپاہیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وادی سوات کو ان کے ظالمانہ اور جابرانہ قبضہ سے یہاں کی عوام کو نجات دلائی اور الحمد للہ آج پھر اس وادی میں اللہ کی رحمت اور پاک فوج کی کوشش دوبارہ امن اور سلامتی اور خوشیاں لوٹ آئی ہیں لوٹ آئی ہےاور وادی میں جدید اور کشادہ سڑکوں کی تعمیرسے یہاں سیاحوں کا تاتنا بندھا رہتا ہے ۔ اب وادی سوات نا صرف پاکستانیوں بلکہ غیر ملکی سیاحوں کے لیے بھی مرکز نگاہ ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے ملک میں امن اور سلامتی رکھے ۔ تاک ہم دنیا کو دکھا سکیں کہ پاکستان دنیا کا خوبصورت ترین ملک ہے ۔
01/06/2021
16/12/2014
16/12/2014
16/12/2014
17/05/2024