پاکستان میں سیاحوں کے لیے کورونا ایس او پیز

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے ۔۔۔ 6 ماہ کے طویل انتظار کے بعد آخر کار لاک ڈاؤن کا شٹر ڈاؤن ہوگیا ہے ۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی پریس کانفرنس میں سیاحت کھولنے کے اعلان کی خبر سارے ملک میں آگ کی طرح پھیلی۔ مگر یہ خبر جو  آگ کی طرح پھیلی ،کئی ماہ سے شمالی علاقہ سے دور سیاح کے کلیجوں ٹھنڈ ڈال گئی۔۔۔

خبر سنتے ہیں آؤ دیکھا نہ تاؤ  بے صبرے سیاح بھوکے شیر کی مانند شمالی علاقوں پر ٹوٹ پڑے۔

آپ یوں کہ سکتے ہیں۔ کہ

 بےخطر کود پڑا  پہاڑؤں کی سیر کو عشق

میں ختم ہوا ہوں کہ نہیں کورونا ہے پریشان ابھی

کورونا لاک ڈاؤن کا ختم ہوتے ہی اعلان

 

اتنے زیادہ دیکھ کر انسان۔۔ پہاڑ بھی ہوگئے پریشان۔

سوات، کشمیر، گلگت ،ہنزہ ہو یا  ناران

بمپر 2 بمپر گاڑی اور چڑھ گیا انسان پہ انسان

گاڑیوں کی لمبی لمبی لگ گئی قطاریں ۔۔۔ دیکھ کر خوف آتا تھا کہ ایک طرف کھائی اور دوسری طرف بلندو بالا پہاڑوں کی دیواریں ۔

 

عید ہو  یا جشن آزادی کی عام تعیطلات اس سے بھی بد تر ہوجاتے ہیں حالات

عوام کا ہو جاتا ہے اتنے رش میں برا حال

ہر شخص ہو جاتا ہے تھکن سے نڈھال

ان حالات میں نہ کھانا اچھا ملتا ہے

اور کم ہوتےہیں ۔ ہوٹل میں کمرہ ملنے کے امکانات

 

کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا لازم ہے آپ کریں احتیاط

حکومت نے جاری کی ہیں کورونا سے بچاؤ کی  ہدایات

جن میں

فیسک ماسک پہننا لازم قرار

سینیٹائزر بھی ساتھ رکھنا ضروری

تمام انٹری پوائٹس پر چیک کیا جائے گا سیاحوں کا درجہ حرارت

ہوٹلز مالکان  کے لیے ایسا و پیز کے مطابق تمام سیاحوں کا ڈیٹا رکھنا لازم ہے

ایمر جنسی کی صورت میں فوری قریبی ہیلتھ سینٹر سے رابطہ کنا ہوگا

بیمار اور تندرست سیاحوں کو الگ الگ رکھنا لازم قرار

ڈی سی ، ڈی ایچ اوز ، ایسا و پیز پر عمل درآمد کروانے اور معانئنہ کرنے ہونگے ذمہ دار

فوری رجوع کریں اگر کوئی سیاح کورونا سے ہے بیمار

اگر آپ فیملی یا چھوٹے بچوں کے ساتھ جانا چاہ رہے ہیں تو خدارا ابھی ان تعطیلات میں صبر کریں اپنی اور گھر والوں کو پریشانی سے بچائیں یہ برسات کا موسم ہے بارشیں کافی زیادہ ہیں، سنگل سڑک ہونے کی وجہ سے ہونگی لمبی لمبی قطاریں ۔

کہیں ایسا نہ ہوکہ آپ کے وقت اور  پیسے بھی برباد ہوں اور آپ جوان خوبصورت علاقوں کا لطف اٹھانے آئییں ہیں وہ بھی کرکرا ہوجائے۔

سب سے بڑھ کر ایک اور گزارش ۔ اس سارے علاقے کو اپنا گھر کا ڈرائنگ روم سمجھیں ۔ یہاں باہر کوڑا کرکٹ ہرگز مت پھینکیں نہ کریں ان علاقوں کا قدرتی حسن برباد۔ اپنے خوصورت پاکستان میں گھومیں پھریں ،  خوش رہیں، رہیں آباد، پاکستان زندہ باد!